115

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن:ناسا نے اپنے خصوصی مشن کے لیے خلائی گاڑی کے ہمراہ ’ہیلی کاپٹر‘ بھیجنے کا اعلان کردیا جو مریخ پر کسی پرندے کی طرح پرواز کرتے ہوئے فضائی جائزہ لے سکے گا۔

امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے جولائی 2020ء میں مریخ پر ڈرون ہیلی کاپٹرز بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔ یہ چھوٹا لیکن تیز پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر خلائی گاڑی کے ہمراہ مشن ’مریخ 2020‘ پر رخت سفر باندھے گا جسے  ہوا سے قدرے وزنی ایئر کرافٹ کا نام دیا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ مریخ کی سرزمین پر آزادانہ اُڑان بھرسکے گا اور سرخ سیارے میں چُھپے دلچسپ رازوں سے دنیا کو آگاہ کرسکے گا۔ اس مشن پر گزشتہ 4 سال سے کام جاری ہے۔

ناسا نے مریخ میں خلائی مشن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس حیرت انگیز ایجاد کا تجربہ جولائی 2020ء میں کیا جائے گا جس کا وزن 4 پاؤنڈ لیکن اس کی پرواز تیز ہوگی، یہ پہلا تجربہ ہوگا جس میں سرخ سیارے پر ایک ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے دیکھا جاسکے گا جس کا مقصد اس سیارے سے متعلق پوشیدہ معلومات کی کھوج لگانا ہے۔