77

پاکستان میں 11 غیر ملکی این جی اوز کو بند کرا دیا گیا

اسلام آباد ۔وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے امریکہ ،برطانیہ، سوئٹزرلینڈ و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی 11این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد کرنے پر پولیس نے ان این جی اوز کے دفاتر بند کرادیئے،وزارت داخلہ کی طرف سے جن گیارہ غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئیں وہ پاکستان کے کسی بھی حصہ میں کام نہیں کر سکیں گی۔

ان میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن برطانیہ،الخیر فاؤنڈیشن برطانیہ، سینٹرل ایشیاء ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان،سیف ورلڈ برطانیہ، سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز امریکہ، انٹرنیشنل الرٹ برطانیہ، دانش رفیوجی کونسل ڈنمارک، فاؤنڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ پاکستان سوئٹزرلینڈ، آکسفیم نوویب ہالینڈ، آکیومن فنڈ انٹرنیشنل امریکہ اور اے وی ڈی آر سی ورلڈ ویجیٹیبل سنٹرتائیوان چائنہ شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے مذکورہ این جی اوز کے دفائر بند کرا دیئے ہیں اور اب ان این جی اوز کو ملک کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔