159

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کرنیکا باب بند

پشاور۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسر ی بار تبد یل کرتے ہوئے اب بائیس مئی کو اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس کے ساتھ ہی نئے بجٹ کاباب بھی بند ہوگیاہے ذرائع کے مطابق اجلاس جوکہ چودہ مئی کو ہوناتھا اب بائیس مئی کو ہوگا اجلاس کی تاریخ بدلنے کی کو ئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم خیال ہے کہ صوبائی حکومت جاتے جاتے اسمبلی میں بدترین احتجاج سے بچناچاہتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق تاریخ کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپوزیشن کی طرف سے ریکوزیشن جمع کرانے کاراستہ بھی بندہوگیاہے تاہم بجٹ پیش کیے جانے کابھی کوئی امکان باقی نہیں رہا کیونکہ اب تک نہ تو کوئی تیاری کی گئی ہے اورنہ اب اسمبلی اجلاس میں اتنے دن حکومت کو مل سکیں گے ۔