95

پھلوں کا بادشاہ ’’آم ‘‘ پشاور پہنچ گیا ٗ مہنگے داموں فروخت

پشاور۔پھلوں کا بادشاہ ’’ آم‘‘ پشاور میں پہنچ گیا ہے مختلف اقسام کے آم کی قیمت تاحال آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ آم کی بیرون ملک برآمد 20 مئی سے شروع ہو جائیگی ۔

پھلوں کے بادشاہ آم کی زیادہ تر سپلائی سندھ اور پنجاب سے ہو رہی ہے جبکہ رواں سال آم کی برآمد 90ہزار ٹن رہنے کے امکانات ہیں سندھ میں پانی کی کمی کے باعث آم کو تاحال مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔