156

ڈرگ رولز ٗادویہ فروشو ں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

پشاور۔خیبر پختونخوا کے ادویہ فروشو ں نے ڈرگ رولز 2017 ء یکطرفہ قرار دیتے ہوئے منگل کے روز سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اس دوران صو بے بھر میں ادویات کا تمام مراکز بند رہیں گے ٗ تا ہم ایمر جنسی کی صور ت میں انسانی ہمدردی کے تحت مریضو ں کو ادویات فراہم کی جائیں گی ٗ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ٗ اس بات کا فیصلہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام صو بائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مرکزی چےئر مین سید سراج الدین نے کی۔

ٗاجلاس میں ہمایون فضل ٗعبدالہادی ٗ آفتاب عالم ٗ مبین خان ٗجمال الدین ٗ فیاض داوڑ ٗ اسلم پرویز ٗشمس الرحمان ٗماجد اقبال کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شر کت کی ٗاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پیر کے روز تحریری طور پر ادویہ فروشو ں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو منگل کے روز سے صو بے بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ٗاجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ محکمہ صحت نے تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مخصوص طبقے کو نوازنے کے لئے یکطرفہ طور پر1982 ء ڈرگ رولز میں تر میم کر کے9 مئی 2017 ء کو اس کا نفاذ کیا ہے۔

جس سے صو بے خیبر پختونخوا کے لاکھوں ادویہ فروشوں کو بے روز گار کر نے کی بنیاد رکھ دی ہے ٗانہوں نے کہا کہ ادویہ فروشی کے لئے فارمیسی ایکٹ 1967 ء کے تحت تر بیت پا کر کوالیفائیڈپرسن ادویہ فروشی کا کاروبار کر رہے ہیں نئے ڈرگ رولز کے تحت ان سے ادویہ فروشی کا حق چھین کر ان کی دکانو ں کو سیل کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں خاندان بے روز گار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٗ چیف سیکر ٹری محمد اعظم خان ٗ وزیرصحت شہرام تر کئی اور سیکر ٹری صحت عابد مجید سے اپیل کی ہے کہ نئے ڈرگ رولز کو ختم کر کے1982 کے رولز کو بحال کر یں تا کہ ادویہ فروشو ں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے ۔