91

سکولوں میں موسم گرما کی قبل ازوقت تعطیلات کا اعلان

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے اور رمضان المبارک کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی قبل ازوقت تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکولوں میں 17مئی سے 12اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی۔

اسی طرح مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکول بھی 17مئی سے بند ہونگے تاہم یہ سکول یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے پہاڑی علاقوں کے سکول یکم جولائی سے 31جولائی تک بند رہیں گے ۔