66

کیو ڈبلیو پی کے منحرف اراکین کیخلاف کاروائیوں کا آغاز

پشاور۔قو می وطن پارٹی کے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن نے کاروائیوں کاآغازکردیاہے اور پہلے مرحلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وطن پارٹی کے منحرف رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ابرار تنولی کی خیبرپختونخوا اسمبلی سے رکنیت ختم کر دی ہے الیکشن کمیشن نے ابرارتنولی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد 2 اپریل 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنایا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ابرار تنولی قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر پی کے 57 مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جس کے بعد وہ منحرف ہوگئے، پارٹی سے انحراف کی بنیاد پر ابرار تنولی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے ذرائع کے مطابق معراج ہمایوں کے خلاف بھی فیصلہ جلد متوقع ہے