60

صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ ایکٹ میں تر میم کا فیصلہ

پشاور۔صو بائی حکو مت نے صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ میں تر میم کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے صو بائی محکمہ اطلاعات سینئر صحافیوں اور صدر پریس کلب کے تعاون سے مجوزہ ایکٹ میں تر میم کا مسودہ تیار کر کے محکمہ قانون کو بھیجے گا ٗاس بات کا فیصلہ چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں محکمہ اطلاعات کے حکام اور سینئر صحافیوں نے شر کت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ ان ایڈ کی رقم 30 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ کر نے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کر ے گا کیو نکہ وقت کے ساتھ ساتھ پریس کلب کی ممبر شپ میں اضافے کے باعث 30 لاکھ کی ناکافی ہے ٗاجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گرانٹ ان ایڈ کا خصوصی آڈٹ کیا جائے اور اس ضمن میں محکمہ خزانہ سپیشل کنسلٹنٹ آڈیٹر کی خدمات کے حصول میں تعاون کر ے گا ۔

یہ کنسلٹنٹ فنڈز کے استعمال میں کوتاہیوں ٗ بے قاعدگیوں اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر ے گا ٗاس ضمن میں فنانشل رولز بنائے جائیں گے اور شفافیت و احتساب کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کی عمارت کو زلزلے اور بم دھماکے سے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور پریس کلب کی کسی دوسری جگہ منتقلی کے لئے محکمہ اطلاعات ڈپٹی کمشنر پشاور سے رابطہ کر ے گا وہ چار یا پانچ ایسی سر کاری جگہوں کی نشاندہی کر ے جہاں پریس کلب کے لئے عمارت تعمیر کی جا سکے۔