159

رمضان سے قبل خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

ٓپشاور۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل بیسن ٗ گھی ٗ سبز مونگ کی قیمتوں میں 5سے 22روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دالوں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں کجھور کی مختلف اقسام کی قیمتوں اور خشک ناریل کی قیمت میں 150روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے خشک ناریل کی قیمت 220روپے فی کلو سے 550روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے رمضان المبارک میں مربے کے استعمال میں اضافہ کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

بیسن 100روپے فی کلو سے اچھی کوالٹی 120روپے فی کلو جبکہ دوسرے درجے کے بیسن 90سے 110روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے گھی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کااضافہ ہوگیاہے سبز مونگ کی قیمت 100روپے سے 120روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے کجھور اچھی کوالٹی کی 2سو روپے سے 3سو روپے تک ٗ دوسرے درجے کے کجھور 120روپے سے 180روپے ٗ تیسرے درجے کے کجھور 100سے 150روپے تک فروخت ہو رہی ہیں جبکہ اچار کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے خاموشی اختیار کر لی گئی ہے جبکہ دالوں کی قیمتیں گر گئی ہیں مسور کی دال 140روپے سے 70روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔