57

اصغر خان کیس کے متعلق عمران خان کا اہم ٹوئٹ

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے،کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔ بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے اس پر سرمایہ کاری کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کو لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے لاڈلے کو بچایا جاتا رہا اور کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔