82

حساس یونین کونسلوں سے نکاسی آب کے نمونے حاصل

پشاور۔شاہین مسلم ٹاؤن سمیت پشاور کی 4حساس ترین یونین کونسلوں کی نکاسی آب کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت کی 90سے زائد یونین کونسلوں کو پولیو فری قرار دیدیا گیا ہے۔

شاہین مسلم ٹاؤن میں 3بچوں کے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد شاہین مسلم ٹاؤن ٗ بوستان بابا ٗ اخون آباد ٗ بورڈ سے نکاسی آب کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 18سے زائد اضلاع کو پولیو فری اضلاع قرار دیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ روز باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خلیجی ممالک جانے والے 19مسافروں کو بھی پولیو کے کارڈ نہ ہونے پرروک دیا گیا ۔