143

بے قاعدگیوں کا الزام ٗ چیف بلڈنگ انسپکٹر سمیت4اہلکار معطل

پشاور۔ٹی ایم اے ٹاؤن 2کے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے انکشاف پر ناظم ٹاؤن 2نے چیف بلڈنگ انسپکٹر سمیت تین انسپکٹروں اور ایک ڈرافٹسمین کو ملازمت سے معطل کر دیا جبکہ 5رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی معطل ہونے والے افسروں میں چیف بلڈنگ انسپکٹر فیض محمد ٗ ڈرافٹسمین ذیشان درانی ٗ انسپکٹر طارق منیر اور کمال شامل ہیں ۔

ناظم ٹاؤن 2فرید اللہ خان کافور ڈھیری کے مطابق ٹاؤن ٹو کی حدود میں چارسدہ روڈ اور ورسک روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے کمرشل پلازے تعمیر ہو چکے ہیں تاہم جب ان پلازوں کا فزیکل معائنہ کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ نقشہ تو ابھی منظو رہی نہیں ہوا ان شکایات کے پیش نظر ناظم ٹاؤن ٹو نے گزشتہ روز بی سی اے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور عملے سے ریکارڈ طلب کیا۔

اس موقع پر انکشاف ہوا کہ 2016ء کے بعض کمرشل نقشے تاحال فائلوں کی زنیت بنے ہوئے ہیں اور یہ نقشے منظوری کے منتظر ہیں تاہم نقشوں کی منظوری کے بغیر عملے کی ملی بھگت سے بڑے بڑے کمرشل پلازے تعمیر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ٹی ایم او امین گل کے خلاف بھی شکایات مل رہی ہیں اگر ضرورت پڑی تو سیکرٹری ایل سی بی کو سابق ٹی ایم او کے خلاف کاروائی کیلئے لکھیں گے ادھر ناظم ٹاؤن ٹو نے ایس ڈی او اشراق خان کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ٹاؤن ممبران سمیع اللہ ایڈووکیٹ ٗ اقبال ٗ ملک ناصر اور شہزادہ خرم شامل ہیں ۔