58

رمضان سے قبل ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

پشاور۔فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے کہاہے کہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو ملاوٹیوں سے حقیقی معنوں میں چھٹکارا دلوا دینگے ٗ پشاور سمیت صوبے کے ساتوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ملاوٹیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز 70منرل واٹر کمپنیوں کا معائنہ کیا ان میں لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 28کا پانی غیر معیاری تھا جس پر ان 28منرل واٹر کمپنیوں کو سیل کر دیا گیا اسی طرح آئس فیکٹریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور 70میں 21کو سر بمہر کر دیا ہے جبکہ دیگر کو بہتری کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس رمضان میں عوام کو معیاری منرل واٹر اور برف سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش میسر ہونگی ۔