81

بیرون ممالک سے خیبر پختونخوا کے 35مسافر ڈی پورٹ

پشاور۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب ٗ دبئی اور ترکی جانے والے خیبر پختونخوا کے 35مسافروں کوڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ان مسافروں کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے مذکورہ مسافر کے قانونی دستاویزات نامکمل تھے جس کے باعث اسے خلیجی ممالک جاتے ہو ئے روک دیا گیا ہے ۔