55

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے ایک درجن نام زیر گردش

پشاور۔نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ریٹائرڈ بیوروکریٹس اورریٹائرڈ ججوں کے علاوہ اب ریٹائرڈ جرنیلوں کے نام بھی گردش کرنے لگے ہیں تاہم ابھی تک کسی ریٹائرڈ سیاستدان کانام زیر غورنہیں آسکاہے ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کے لیے زیرگردش ناموں کی تعداد درجن سے بڑھ گئی ہے جن میں زیادہ تعداد ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی ہے ۔

اس وقت جونام زیر گردش ہیں ان میں سے عبد اللہ ،رستم شاہ مہمند ،غلام دستگیر خان اور اعظم خان سابق چیف سیکرٹریز ہیں ان کے علاوہ صاحبزادہ سعید کا نام بھی لیاجارہاہے سابق ججز میں سے جسٹس شاکراللہ جان ،جسٹس دوست محمدخان ،جسٹس ناصر الملک کے نام بھی سامنے آئے ہیں سینئرصحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے علاوہ ظہورسواتی کانام جماعت اسلامی پیش کرچکی ہے جبکہ ریٹائرڈ جرنیلوں کے نام بھی گردش کرنے لگے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس فہرست میں اضافہ کاامکان ہے تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے آئینی عمل شروع نہیں ہوسکاہے حکومت اوراپوزیشن دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے اپنے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی