52

اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ٗغبارے سے ہوا نکل گئی

پشاور۔اپوزیشن جماعتوں کی طر ف سے حمایت نہ ملنے کے باعث سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور اگلے چندروز میں اس کی واپسی کاامکان ہے ذرائع کے مطابق پی پی پی کے اراکین کے کی طرف سے ذاتی حیثیت میں پیش کی جانے والی تحریک سے خود پارٹی قیاد ت نے لاتعلقی ظاہر کی ہے جبکہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے بھی ا س مرحلہ پر تحریک کو بلامقصد قراردیتے ہوئے حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے بعدامکان ہے کہ تحریک اگلے چندر وز میں واپس لے لی جائے ۔

اس سلسلہ میں رابطہ پر پی ٹی آئی رہنما اور وزیر اعلیٰ کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ ہم پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ کے شکرگذار ہیں جنہوں نے پہلے دن سے ہی اس سے لاتعلقی کااعلان کررکھاہے اسی طرح اپوزیشن کی اکثریت اس تحریک کوبلاضرورت اور عدم ا ستحکام پیدا کرنے کی کوششوں کاحصہ قراردیتے ہوئے اس حمایت سے انکار کرچکی ہے جس کے بعد ہمیں امیدہے کہ محرک جلد ہی تحریک واپس لے لیں گے کیونکہ اس تحریک کاکوئی جوازنظرنہیں آتا