76

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی مشقیں شروع

پشاور۔پشاور پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حیات آباد میں واقع پاسپورٹ آفس میں مشقیں کیں مشق میں آر آر ایف،ایس سی یو، اے ٹی ایس اوربی ڈی ایس ٹیم کے علاوہ کینٹ ڈویڑن پولیس نے بھی حصہ لیا گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبا ل کی نگرانی میں ایس پی کینٹ ڈویڑن وسیم ریاض اور اے ایس پی حیات آبادوقار کھرل پر مشتمل خصوصی ٹیم نے سکیورٹی خطرات اورکسی بھی ممکنہ دہشت گردحملے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاسپورٹ آفس حیات آباد پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاسپورٹ آفس کا محاصرہ کرکے دفتر میں موجود عملہ اور پاسپورٹ بنوانے کی خاطرآئے ہوئے شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنا مشق کا حصہ تھا خصوصی ترتیب دیئے گئے مشق میں سنیفر ڈاگز کے ذریعے پاسپورٹ بلڈنگ و ملحقہ دفاتر کی تلاشی کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایس ٹیم کے ذریعے سارے علاقہ کی سویپنگ بھی کی گئی۔