75

پرائمری سکولو ں میں ایک دن صرف کھیلو ں کیلئے مختص

پشاور۔صو بائی حکو مت کی سپورٹس پالیسی کے تحت پرائمری سکولو ں میں ایک دن صرف کھیلو ں کے لئے مختص ہو گا ٗ مڈل اور ہائر سکینڈری سکولو ں میں ہر دوسرے دن دو کلاسز کھیلو ں کے لئے ہو ں گی ٗپالیسی کے تحت صوبے میں پہلی مرتبہ سپورٹس انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

پہلی مرتبہ کالج میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے گا جس میں کھیلو ں سے متعلق مضامین پڑھائے جائیں گے پشاور میں پہلی سپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں تمام کھیلو ں سے متعلق ڈگریاں دی جائیں گی لو کل گورنمنٹ دیگر کاموں کے علاوہ سپورٹس میں بھی سر مایہ کاری کر ے گا ٗسپورٹس کے قومی ہیروز کا سر کاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ ہو گا ٗمحکمہ ہاؤ سنگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہاؤ سنگ کالونیوں میں واکنگ ٹریک بنائیں ۔