60

احسن اقبال حملہ ‘ گرفتار ملزم عابد حسین کے اہم انکشافات

نارروال۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اور وہ ہی ٹارگٹ تھے، عابد حسین کارنر میٹنگ میں دوپہر 3 بجے سے مسلح بیٹھا ہوا تھا، ملزم نے ایک تنظیم کے ڈھائی سو فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے،پولیس نے ملزم عابد حسین کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہا کہ اس نے پستول 15 ہزار روپے میں اپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے خریدا تھا۔ملزم عابد حسین نے کہا کہ 'احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اس لیے وہ آسان ہدف تھے اور وہی میرا ٹارگٹ تھے۔پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی پستول میں 9 گولیاں تھیں۔

ایک گولی چلانے پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اسے قابو کرلیا جس کے بعد گولی کا رخ تبدیل ہوا۔ ملزم عابد حسین کارنر میٹنگ میں دوپہر 3 بجے سے مسلح بیٹھا ہوا تھا، ملزم نے ایک تنظیم کے ڈھائی سو فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے۔پولیس کے مطابق پولیس کو دیئے گئے شیڈول میں احسن اقبال اس میٹنگ میں شامل نہیں تھے۔دوسری جانب پولیس نے ملزم عابد حسین کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا جو ملزم کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر جائے وقوعہ تک لے کر آیا تھا۔