119

پشاور ‘ غیر معیاری پانی کی دو فیکٹریاں سیل، 7 کو نوٹسز جاری

پشاور۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے چھٹی کے روز بھی مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 سے زائد فلٹر پلانٹس اور پندرہ برف بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی پشاور میں منرل واٹر کی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو فیکٹریاں سیل اور 7 کو نوٹسز جاری کئے گئے ڈی آئی خان میں تین واٹر پلانٹس سیل ٗ چار مزید واٹرپلانٹس کے نمونے لیبارٹری بھیجے کئے ۔

ڈی آئی خان میں برف کے کارخانوں کی بھی چیکنگ ہوئی پانچ برف کارخانوں کو نوٹسز جاری کئے گئے ادھر بنوں میں بھی آئس فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے چھ کو وارننگ جبکہ گندے پانی سے برف تیار کرنے پر ایک کارخانے کو سربہمر کیا گیامردان میں بھی پانچ برف خانوں کے نمونے لئے گئے اور وارننگ نوٹسز کا اجرا بھی کیا گیا جبکہ کوہاٹ میں کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 600 لیٹر ملاوٹی دودھ کو قبضے میں لیتے ہوئے تلف کردیا۔