65

خیبرپختونخوا بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور۔پاکستان بارکونسل کی کال پرخیبرپختونخوا بار کونسل نے آج پیرکے روز پشاورہائی کورٹ اورصوبہ بھر کے اضلاع میں عدالتی بائیکاٹ کااعلان کردیاہے ایڈیشنل سیکرٹری خیبرپختونخوابارکونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیاہے کہ تمام صوبوں کے بارکونسلز کی باہمی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ عدلیہ کے بار کونسلز اوروکلاء کے ساتھ نامناسب رویئے کے خلاف وکلاء آج پیرکے روز صوبہ بھر کی عدالتوں کابائیکاٹ کریں گے اور پشاورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوگا۔