95

فیصل آباد‘آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

فیصل آباد۔آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد جاں بحق ‘لڑکی کی ٹانگیں جل گئیں آن لائن کے مطابق آج چک 258ج ب لالیاں مین چوک چائنا کیمپ کے قریب امین پور روڈ فیصل آباد کے نزدیک موٹر سائیکل سوار محمد علی ولد محمد اسلام جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ‘پولیس نے نعش دوسرے قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی ۔

واقع میں چنیوٹ کے علاقہ بھوآنہ میں 211تترانوالہ میں سولہ سالہ ثناء اللہ آسمانی بجلی گرنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر ہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ پچیس سالہ آسیہ کی ٹانگیں جل گئیں جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔