74

موسمیاتی تبد یلیاں ‘پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا

اسلام آباد۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے سب سے زیادہ خطرات کراچی کو لاحق ہے ۔ ایچ ایس بی سی بنک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 67 ممالک کے بارے میں اعدادو شمار اکٹھے کرنے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور فلپائن میں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں جس کے باعث ان ممالک میں میں شدید سیلابوں کے خطرات منڈ لا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جس کے باعث موسمیاتی اثرات سے بچاؤ یا نمٹنے کے لئے صلاحیتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں گزشتہ سال جرمنی کے ایک ادارے کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے ان میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کا زیادہ خطرہ کراچی کو لاحق ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی بغیر منصوبہ بندی کے ہاؤسنگ منصوبے اور ٹریفک سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے کراچی موسمیاتی تبدیلیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ان غیر موسمی تبدیلیوں کے باعث کراچی کی سطح سمندر اور زمین کے کٹاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 6 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا ہے ۔