59

نجی سکولوں کیخلاف کاروائی کیلئے ایف بی آ ر سے رابطہ

پشاور ۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کاروائی کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کر لیاگیا ہے ان کے اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور جن پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جائے گاان کے خلاف کاروائی ہوگی ادھر اتھارٹی نے پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کاریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔