61

پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کی رپورٹ پیش

پشاور۔چڑیا گھر جانوروں کی ہلاکت /انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کو ارسال کردی گئی ہے انکوائری رپورٹ میں تیس سے زائد مختلف اقسام کے جانوروں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے-صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور کے واحد اور پہلے چڑیا گھر میں ہونیوالی اموات کیلئے انکوائری کمیٹی نے چیف سیکرٹری کو رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ پرندے اور نیل گائے سانس کی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ چڑیاگھر میں معمول کی بیماریوں کے لیے لیب نہیں ہے۔

چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنیوالے افراد بھی اس صورتحال کوافسوسناک قرار دیتے ہیں ٗانکوائری رپورٹ میں پراجیکٹ ڈاریکٹر کا دفتر چڑیاگھر میں قائم کرنے کا کہا ہے انکوائری کمیٹی کے ممبر ممتاز ملک کے مطابق چڑیاگھر میں جانوروں کے پنجروں میں گھاس اگانے کی سفارش سمیت ڈاکٹروں کی بہتر تربیت کیلئے انہیں چڑیا گھر میں بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہیں-تاہم اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ پر سیکرٹری ہی بات کرسکیں گے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جانوروں کے ڈاکٹر اور متعلقہ عملے کی صیح تربیت نہیں کی گئی جبکہ شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی زور دیا گیا ہے پشاور کے واحد چڑیا گھر میں ہونیوالی جانوروں کی اموات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ دیدی گئی ، جبکہ انکوائری رپورٹ کے مطابق پنجروں میں گھاس لگانے کی بھی ہدایت کی گئی