61

بی آر ٹی میں متعدد استعفے ٗ منصوبے میں تاخیر کا خدشہ

پشاور۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) منصوبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الطاف اکبر درانی کی برطرفی کے بعد ٹرانزٹ پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے چیئرمین ٗ بی آر ٹی کے چیف فنانشل آفیسر اور جی ایم آپریشنز نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دیدیئے جس کے بعد بی آر ٹی کی بروقت تکمیل میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے تاہم وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطرف اور مستعفی ہونے والے آفیسرز منصوبے کی بروقت تکمیل میں سنجیدہ نہیں تھے اور بار بار تاریخیں دے رہے تھے ۔

افسروں کو ہٹانے کافیصلہ صوبائی کابینہ نے کیا تھا عوام سے وعدہ پورا کرینگے منصوبہ وقت پر مکمل ہوگا گزشتہ روز ٹرانزٹ پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جاوید اقبال نے وزیراعلیٰ کو تین صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے استعفے کی وجوہات بھی تحریر کی ہیں ادھر منصوبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الطاف اکبر درانی کوبرطرف کرنے کے خلاف منصوبے کے سی ایف او صفدر شبیر اعوان اور جی ایم آپریشنز محمد عمران بھی مستعفی ہو گئے ہیں ۔