62

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ٗ ژالہ باری کا بھی امکان

اسلام آباد۔ بارش برسانے والا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے سے پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہواں کا سلسلہ جاری ہے جو ہفتہ سے پنجاب کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور 9 مئی تک جاری رہے گا، جس کے باعث آج (اتوار کو) بیشتر بالائی علاقوں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے وسطی علاقوں فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر میں بھی کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر اور کشمیر گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں مرطوب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔