91

نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کیلئے مسماری کا عمل مکمل

پشاور۔نمک منڈی پارکنگ پلازہ کے لیے مسماری کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ مئی کے آخر میں پلازہ کی تعمیر شروع کر دی جائے گئی ۔واضح رہے کہ ضلعی حکومت کا میگا پراجیکٹ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کیلئے پی سی ون تیار کیاجاچکا ہے جبکہ پارکنگ پلازہ 6 سے 8 ماہ میں تعمیر ہوگا اس سلسلے میں باقاعدہ ایک جائنٹ کمیٹی بنادی گئی ہے جو ضلع ناظم کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی جبکہ پلازہ کی تعمیر کیلئے ماڈل بھی منتخب کیا گیا ہے ۔

ضلع ناظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارکنگ پلازہ ہر صورت میں مقرر ہ مدت میں مکمل کیاجائیگا اور اپنی نوعیت کے پہلے پلازے کی کامیابی کے بعد شہر کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں بھی پارکنگ پلازے تعمیر کرکے ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔