65

ناخوشگوار واقعات ٗ پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں فراہم

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری رسائی ممکن بنانے کیلئے اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں حوالے کردیں ابتدائی طور پر 50 موٹر سائیکلیں اہلکاروں کو حوالے کی گئی ہیں جبکہ دہشتگردی کی روک تھام اور جرائم پر قابو پانے کیلئے مضافاتی علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں پشاور میں پشاورتقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان ٗ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال ٗ ایس ایس پی کوآرڈی نیشن عبدالروف بابر ٗ ایس پی ہیڈکوارٹر وسیم خلیل ٗ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان غنی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سی سی پی او نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بر وقت نمٹنے کے لئے 50 موٹر سائیکل تقسیم کیں حکام کا کہناتھاکہ بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورت میں حادثہ کی جگہ پر بروقت پہنچنے میں مدد ملے گی جس میںآر آر ایف کو 15، سپیشل کمبیٹ یونٹ کو 15جبکہ اے ٹی ایس ٹیم کو 20 موٹر سائیکل حوالے کی گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہٰذا کسی بھی غیر متعلقہ چیز یا مشکوک شخص کی موجودگی میں پولیس سے بروقت رابطہ کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پاک آرمی کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے پولیس کی موجودگی کو مزید موثر بنانے کی خاطر انہوں نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔