53

خیبر پختونخوا حکومت کی عددی پوزیشن مزید کمزورہو گئی

پشاور۔جماعت اسلامی کی حکمران اتحاد سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف حکومت کی عددی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے اور اس وقت 20 متاثرہ اراکین کو نکال کر 122کے ایوان میں پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کی تعداد محض 41رہ گئی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے 4 اراکین کی حمایت بھی حکومت کو حاصل ہے ۔

پی ٹی آئی پہلے ہی جن 20 ممبران کو فارغ کرچکی ہے ان میں سے اکثریت کاتعلق خوداسی سے تھا جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 8 اراکین کوساتھ ملاکر اس کے حامی اراکین کی تعداد 53رہ گئی تھی مگر اب جماعت کے الگ ہونے کے بعد حکومتی اراکین کی تعداد مزید کم ہوکر 45رہ جائے گی ۔

یو ں یہ ملکی تاریخ کی پہلی اقلیتی حکومت بن جائے گی جماعت اسلامی کے فیصلے کے باوجودوصوبائی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کیے جانے کافیصلہ برقرار رکھاگیاہے اور اس کے لئے اب اپوزیشن جماعتوں کے تعاون کے حصول کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں تاکہ مشترکہ طور پر بجٹ تیار کرکے منظور کرایاجاسکے جس میں جماعت اسلامی نے پہلے سے ہی تعاون کااعلان کررکھاہے ۔