153

پاک ترک فوجی قیادت کا باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری روابط، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکار نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔