72

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس 14مئی کو طلب

پشاور۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی دفعہ (اے) کے تحت گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر14 مئی 2018 کو سہ پہر چاربجے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بلڈنگ خیبرروڈ پشاورصدر میں طلب کرلیاہے 

جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے 3 مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حکم نامے کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔اس امر کا اعلان سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔