59

اسلام آباد نیو ائر پورٹ پر جہازوں کی پروازیں شروع

اسلام آباد۔نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل ہوگیا جس کے بعد مدینہ سے قومی ائیر لائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باضابطہ طور پر آپریشنل ہونے کے بعد جمعرات کو مدینہ سے قومی اءِرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی ۔ایئر لائن کی جانب سے تمام مسافروں کو پروازوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ٗصبح 10 بجے کے بعد بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن کو بند کر دیا گیا ۔