55

ہوٹل مالکان اور منیجرز کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان اور مینجرز کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا۔ اپنی نوعیت کی پہلی اس ٹریننگ میں ابتدائی طور پر 65 اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ اس تربیت کا دورانیہ دو دن ہے جس میں فوڈ سیفٹی لیول ون کی تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کے اختتام پر اسناد بھی دیے جائینگے جو کہ ان اہلکاروں کے کیرئیر میں آگے کام بھی آئینگے۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطااللہ خان کا کہنا ہے کہ آئیندہ وقتوں میں کوئی بھی بندہ جو اس تربیت کے بغیر ہو ہوٹل میں کام کرنے کا مجاز نہیں ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تربیت میں فوڈ اتھارٹی کے افسران بھی ٹریننگ لے رہے ہیں جو کہ بعد میں اپنے متعلقہ اضلاع میں مزید افراد کو تربیت دینگے اور یوں یہ تربیت کا سلسلہ چلتا رہے گا۔