53

سعودی عرب نے 150 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا

لاہور: سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 150 پاکستانی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

 سعودی عرب نے 150 پاکستانی بے دخل کرکے وطن واپس بھیج دیئے ہیں۔ بے دخل کئے گئے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے 10 سال کیس لڑنے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلہ دیا اور ہمیں بے دخل کردیا گیا جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان میں سے موبائل فون بھی غائب کردیئے گئے۔