50

وزیراعظم کافاٹا اصلاحات پر اہم پیشرفت کا اعلان

اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے ، فاٹا اصلاحات وہاں کے عوام کی ضرورت ہے فاٹا اصلاحات کا نفاذ سب کی خواہش ہے ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو ختم کر دیا گیا ہے عوام کو نجات مل جائے گی۔ چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں متحد ہو کر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں۔ میری سربراہی میں ایک کمیٹی فاٹا اصلاحات پر کام کر رہی ہے ضروری ہے فنڈز دےئے جائیں تا کہ فاٹا میں دیگر صوبوں جیسی ترقی ہو ۔ فاٹا کے معاملے پر تمام جماعتیں اورقبائلی قائدین سے رابطے میں ہیں۔ اگلے ہفتے پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ فاٹا کے معا ملے پر اجلاس کریں گے۔ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن قائم ہو گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا اصلاحات اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ تمام ممبران اور وزراء بجٹ اجلاس میں موجود ہوں ‘ پارلیمان سے بھی کہوں گا کہ تمام لوگ اجلاس میں آئیں کل حاضری پوری ہوگی ہم کافی عرصہ سے فاٹا ریفارمز کو امپلیمنٹ بارے کام کررہے ہیں اور بل سینیٹ و قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوگیا ہے فاٹا ریفارمز کمیٹی بھی ہے جس کو میں چیئر کرتا ہوں جس میں چیف آف دی آرمی سٹاف ‘ گورنر کے پی کے اور دیگر موجود ہیں۔

سوموار کو فاٹا کا دورہ کیا ہے اور وہاں حالات کا جائزہ لیا ہے فاٹا کے لوگ چاہتے ہیں کہ فاٹا ریفارمز ہونی چاہیے انہوں نے ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں پورا ملک چاہتا ہے کہ فاٹا کو مین سٹریم میں ہونا چاہیے آج کچھ فیصلے کئے گئے ہیں جو اسی پراسس کو آگے بڑھائیں گے ان فیصلوں کے حوالے سے تمام پارٹیوں کو اعتمادمیں لیا جائے گا آئندہ ایک ماہ کے اندر ہی فاٹا ریفارمز کا عمل مکمل کرلیا جائے گا یہ فاٹا اور اس کی عوام کی ضرورت ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کردیا گیا ہے جو اب فاٹا پر لاگو نہ ہوگا فاٹا میں لوکل باڈی کے انتخابات اکتوبر 2018 ء سے پہلے منعقد ہوں گے اس طرح صوبائی و قومی اسمبلی کے الیکشن میں تمام سایسی پارٹیوں سے مل کر وقت کا تعین کریں گے۔

تاکہ اس میں کسی قسم کی سیاسی محاذ آرائی نہ ہو فاٹا کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں تاکہ وہاں کے علاقے بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی یافتہ ہوں فاٹا کو دس سال میں ایک ہزار ارب روپے چاہیے ہوں گے اس کیلئے معاملے کو سی سی آئی میں لے جایا جائے گا حکومت فنڈز دینے کیلئے تیار ہے اور فنڈز کے ہوالے سے آئندہ ہفتے ایک اجلاس میں تمام معاملات کو حل کرلیا جائے گا امید ہے کہ سب کے تعاون کے ساتھ موجودہ اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کا عمل مکمل ہوجائے گا تاکہ فاٹا کی امنگوں کے مطابق اس کو پاکستان کا حصہ بنایا جاسکے۔