73

پشاور میں گردآلود طوفان ٗ خواتین سمیت 2جاں بحق

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں تند و تیز ہواؤں اور گرد آلو طوفان سے جہاں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا وہیں مختلف مقامات پر سائن بورڈز، بجلی کے کھمبے اور دیواریں گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افرا د جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 8سے زائد زخمی ہو گئے آندھی و طوفان سے جی ٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک نظام بھی شدید متاثر رہا بدھ کے روز عصر کے وقت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفان بادوباراں نے ہر طرف جل تھل کر دیا اورموسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاتاہم اس کے ساتھ پشاور کے مختلف علاقوں خواجہ ٹاؤن، اسلم ڈھیری اور چارسدہ روڈ پر بجلی پولز، سائن بورڈ، دیواریں اور درخت گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب تیز آندھی کے باعث بجلی کھمبے اور تاریں گرنے سے پورے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پورا شہرتاریکی میں ڈوبا رہا پیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور بہت جلد بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔