63

کالاباغ ڈیم کی تعمیر‘ سپریم کورٹ نے واٹر پالیسی طلب کرلی

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے ایک ہفتہ میں واٹر پالیسی طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نیشنل واٹر پالیسی بن گئی ہے ۔

اس پر درخواست گذاربیرسٹرظفراللہ نے عدالت سے کہاکہ وہ کالا باغ ڈیم پالیسی بھی 1984 سے سن رہے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ صبح کہا تھا پانی کے لیے کام نہ کرنے والے ملک کے دوست نہیں ہوں گے ،بیرسٹرظفر اللہ نے کہاکہ پالیسی معاملات ساری عمر چلتے رہیں گے عدالت حکم جاری کرے، بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے ایک ہفتہ میں واٹر پالیسی طلب کرلی اور سماعت ملتوی کردی گئی ۔