46

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبائی اتحاد برقرار رکھنے کیلئے سرگرم

پشاور۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے جبکہ سراج الحق نے بال ایم ایم اے کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑنے کا فیصلہ ایم ایم اے کا ہے اور اس کا حصہ ہونے کی وجہ سے فیصلے کے پابند ہیں تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔

جس میں صوبائی حکومت چھوڑنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیا کیا گیا میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چند دن کے لئے 5 سال صوبائی حکومت کی رفاقت ختم نہ کریں۔

جبکہ سراج الحق نے ایم ایم اے کا کندھا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑ نے کا فیصلہ متحدہ مجلس عمل ایم ایم اے کا ہے اور جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہونے کی وجہ سے فیصلے ماننے کی پابند ہے البتہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے قائدین کے سامنے رکھوں گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔