47

موجودہ حکومت تو سوتیلی ماں سے بھی بدتر ہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی مثال ایک ماں جیسی ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت تو سوتیلی ماں سے بھی بدتر ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی مثال ایک ماں جیسی ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت تو سوتیلی ماں سے بھی بدتر ہے، ہمیں اسلام اور اسلام آباد کا طعنہ دینے والے بتائیں کیا اسلام آباد ان کو جہیز میں ملا ہے، کرپشن کرنے والے بھاگ کر حرم بھی پہنچ گئے تو انہیں وہاں سے بھی پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما میں 436 دیگر افراد بھی ہیں، معلوم نہیں ہماری عدالت کیوں اس پر خاموش ہیں، کسی مذہبی لیڈر کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، ہمارے ساتھ کوئی کرپٹ شخص نہیں چل سکتا۔