59

پی ٹی آئی کا پشاور میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے ضلع پشاور میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت رمضان سے قبل ٹاؤنز کی سطح پر کنونشن منعقد کیے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلعی صدر اورصوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ نے ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع بھر میں کارکنوں کو اگلے الیکشن کے لیے تیار کرنے کی غرض سے متحرک کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے تحت پہلے مرحلہ میں پشاور میں ٹاؤنز کی سطح پر ورکرز کنونشنز منعقدکیے جائیں گے جن سے پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت خطا ب کرے گی اس حوالہ سے شیڈ ول کی تیاری کے لیے رواں ہفتہ مشاورتی اجلاس منعقدکیاجارہاہے پارٹی کے ضلعی صدر اشتیاق ارمڑ کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور الیکشن میں کلین سویپ کرکے تمام جماعتوں کا صفایاکردیں گے