62

لوڈشیڈنگ اضافہ ٗ1200میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ

اسلام آباد۔ این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرنے سے ملک بھر میں 1200میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی‘ ایل این جی کے تین پاور پلانٹس ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث 3600 میگا واٹ کی اضافی بجلی بھی بند ہوگئی‘ مجموعی طور پر ملک بھر میں 6ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہوگیا‘ ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی صارفین سے بجلی کم استعمال کرنے کی اپیل کردی۔ منگل کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرناسمیشن لائنز ٹرپ کرگئیں جس کے باعث سسٹم سے 1200 میگا واٹ بجلی نکل گئی بند ہونے والے پاور پلانٹس میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون‘ ٹو‘ تھری اور فور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 3600 میگاواٹ کے تین ایل این جی پاور پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں جن میں حویلی بہادر شاہ‘ بھیکی پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ شامل ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔