52

رمضان کی آمد سے قبل ہی مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

پشاور۔رمضان المبارک کی آمد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مرغی کی قیمت فی کلو186روپے تک پہنچ گئی ہے تاجروں کے مطابق گرمی میں اضافہ کے باعث پنجاب سے مال کی سپلائی میں کمی ہو ئی ہے جس کے باعث مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شب برات کے موقع پرمانگ میں اضافہ کے باعث بھی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں مرغی کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے 136روپے فی کلو سے مرغی اب 186 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔