54

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مالاکنڈ،ژوب ڈویژن اورفاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کے ساتھ تیز ہوا ئیں بھی چلیں گی۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بدھ اور جمعرات کوبالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے۔اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بدھ، جمعرات کو برکھا برسے گی۔ڈی جی خان اورملتان ڈویژن میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔