48

نقیب اللہ قتل کیس‘تحقیقاتی ٹیم کا ایس ایچ او معطل

کراچی۔نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی جانی والی ٹیم کا ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔ ایس ایچ او رضویہ ارشد جنجوعہ منشیات فروشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی جانی والی ٹیم کا ایس ایچ او ارشد جنجوعہ معطل کو کردیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او رضویہ ارشد جنجوعہ منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کررہاتھا۔ارشد جنجوعہ نے دو منشیات کے اڈے بھی کھلوائے۔ ایس ایچ او اور 2 اہلکاروں کو معطل کرتے کرکے ان کیخلاف انکوائری کا حکم کا دے دیا یے۔ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی رانا عامر اور سپاہی عرب محمد شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او رضویہ کو معطل کرکے تنزلی کردی گئی۔