52

مزدوروں کو بھی اسمبلیوں میں نمائندگی دیں گے‘بلاول بھٹو

کراچی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم مزدوروں کے دن پر سیاسی بیان دینے کی بجائے بلدیہ ٹان فیکٹری کا جواب دے اور میں کراچی کے ہر ضلع میں جلسہ کروں گا ایم کیوایم کو اتنی فکر نہیں ہونی چاہیے۔ لیاری دل کے نزدیک ہے اور کراچی سے پیار ہے سب جانتے ہیں میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں مزدوروں کے عالمی دن سے متعلق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم مزدور پر شکاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ضیاء الحق کے دور میں جن ٹریڈ یونینز پر پابندی لگائی گئی تھی محترمہ شہید نے ا نکو بحال کیا اور نکالے گئے ورکروں کو بحال کیا تھا ہم نے تنخواہیں اور پینشنز بڑھائیں جبکہ ن لیگ نے مزدوروں کے حقوق پر چپ سادھ رکھی ہے ن لیگ پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری کی سازش کر رہی ہے ہم اس کے سخت خلاف ہیں بجٹ میں مزدوروں کے لیے کچھ نہیں اس لیے بھی اس پر تنقید کی بجٹ میں مزدوروں کے لیے کوئی سکیم نہیں ہے یہ پاکستان سٹیل کو گیس نہیں دے رہے ملازمین کو پنشن اور تنخواہیں نہیں دے رہے سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے لیبر پالیسی کا اعلان کیا ۔

اس نے مزدوروں کے لیے سب سے زیادہ قوانین منظور کیے سپریم کورٹ نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی مزدوروں اور صنعتوں کے لیے 14قانون سازیاں کی گئیں سندھ حکومت پہلی ہے جس نے سہ فریقی لیبر پالیسی دی ہے بانڈڈ لیبر ختم کرنے کے لیے بہت کام ہوا ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں مزدوروں اور ہاریوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔

ہم مزدور کے قوانین کو بڑھائیں گے ہم پنشن میں 20فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں خواتین کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی سب سے زیادہ کام کرتی آرہی ہے ن لیگ مزدوروں کے لیے کوئی بات نہیں کرتی اس کی مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی خواتین ورک فورس کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کرنا چاہتی ہے اگر آئندہ اقتدار ملا تو ہماری مرکزی توجہ ٹریڈ یونین پر ہو گی مزدوروں کے سوشل سیکورٹی حقوق بڑھانا چاہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں؟ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فکر نہ کرے کراچی کے ہر ضلع میں جلسہ کروں گا ایم کیو ایم پہلے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا تو جواب دے بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاری میرے دل کے نزدیک ہے کراچی سے پیار کرتا ہوں آج کے دن ایم کیو ایم کو مزدوروں کے لیے بات کرنی چاہیے تھی ایم کیو ایم کا یہ دھڑا پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں پیپلز یونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ریفرنڈم ہے ہم مذید اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر اداروں میں زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے ملک کے اداروں میں زائد بھرتیوں کا مسئلہ نہیں ہے ہم چاہتے ہیں اداروں میں گھوسٹ ملازمین نہ ہوں۔