98

ٹماٹر کی مدد سے اپنی جلد کو ہمیشہ جوان رکھیں

 

کیا شفاف اور نرم و ملائم جلد چاہتے ہیں ؟ تو مہنگی کریموں کی بجائے کچن میں موجود ٹماٹر کو استعمال کرکے دیکھیں۔

یہ سرخ پھل (یا سبزی) فائدہ مند غذائی اجزا سے بھرپور ہی نہیں ہوتی بلکہ جلد کی صفائی اور مرمت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

پوٹاشیم، وٹامن سی وغیرہ مردہ جلد کو تبدیل کرکے اسے جگمگانے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاءکے خلاف لڑتا ہے۔

اسی طرح عمر بڑھنے اور سورج سے جلد کو ہنے والے نقصانات سے بھی بچاتا ہے۔

یہاں اس کے استعمال کے چند طریقہ کار فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

جلد پر تیل کو کم کرنا

یہ نہ صرف اضافی چکنے پن کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ جلد کی صفائی اور اسے ڈھیلا ہونے سے بھی روکتا ہے۔ ٹماٹر کو جلد کے اوپر رگڑیں اور 5 منٹ بعد دھولیں۔

کھلے مسام کم کرے

ٹماٹر کھلے مسام اور بلیک ہیڈ کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، ٹماٹر کو آدھا کاٹ لیں اور جلد پر رگڑتے ہوئے اس کے عرق کو مسام میں داخل ہونے دیں۔ 15 منٹ بعد دھولیں۔

جلد کو گرم موسم کے اثر سے بچائے

موسم گرما میں جلد پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچنے کے لیے ایک ٹماٹر کو میش کرلیں اور اس گودے کو ایک چائے کے چمچ شہد میں مکس کرکے جلد پر اس کی مالش کریں اور 15 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس سے سورج کی شعاعوں سے ہونے والی خشکی سے قدرتی نجات ملے گی۔

سورج سے ہونے والی جلن کم کرے

وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہونے کے باعث ٹماٹر سورج سے جلد کو ہونے والی جلن کے اثرات کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کے جوس کو چھاچھ یا لسی میں مکس کریں اور جلد پر مل لیں۔ سورج سے جلنے سے نشان ہوگئے ہیں تو بھی جلد کو سکون ملے گا جبکہ جلد کی سطح پر گرمی کم ہوگی۔

جلد کی نمی بحال کرے

ایک کھیرے اور ایک ٹماٹر کو جوس لیں اور اسے کسی ائیرٹائٹ اسپرے بوتل میں اچھی طرح ہلائیں، اس کے بعد اسے جلد پر چھڑکیں، اس میں موجود لائیکوپین جلد کو جوانی جیسی چمک دے گا۔ اس سلوشن کو فریج میں 4 دن تک رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔