37

پیپلز پارٹی کو پشاور کی نشستوں کیلئے 35درخواستیں موصول

 

پشاور۔پیپلز پارٹی کوڈسٹرکٹ پشاور کے 14صوبائی اور 5قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 35درخواستیں موصول ہو گئی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے 2018کے عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے طلب کی جانے والی درخواستوں کی تاریخ میں بیس مئی تک کی بھی توسیع کردی ہے

اس سے قبل تین مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ 30ہزار روپے بینک ڈرافٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ پشاور کی صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں کے لئے 24درخواستیں جبکہ قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لئے 11درخواستیں اب تک پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکی ہے۔