143

پھندو میں بیوی کے قتل کا پردہ چاک ٗ شوہر گرفتار

پشاور۔تھانہ پھندو کے علاقے اعجازآباد میں اپنی بیوی کو قتل کرکے خونیں ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے قاتل شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاگیا ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیاپولیس نے مقتولہ کے پانچ موبائل اور گاڑی بھی برآمد کرلی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس ضمن میں گزشتہ روز اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر نے ایس ایچ او پھندو عرفان خان اور انوسٹی گیشن آفیسر قیمت گل خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 28 اپریل کو مسماۃ سحر زوجہ محمد نثار سکنہ اسلام آباد نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اس کی بہن مسماۃ نبیلہ کنول گھر میں موجودتھی کہ اس دوران اطلاع ملی کہ اسے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی ہدایت پر اندھے قتل کاسراغ لگانے کیلئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ٗ اے ایس پی گلبہار اور ایس ایچ او پھندو پر مشتمل خصوصی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی تو معلوم ہواکہ مقتولہ کو اس کے دوسرے شوہر عبدالباسط ولد جلیل سکنہ اعجاز آباد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

پولیس کے مطابق مدعیہ نے بتایاکہ اس کی بہن کی شادی الیاس ولد محمد منان سکنہ حاجی کیمپ کے ساتھ ہوئی تھی تاہم گھریلو ناچاقی کی بناء پر اسے طلاق ہوئی تھی اور پھر اس نے عبدالباسط کیسا تھ شادی کی تھی تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس نے چھاپہ مارکر قاتل شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاجبکہ مقتولہ کے پانچ موبائل اور موٹر کار بھی برآمد کرلی ۔