46

خیبر پختونخوا بجٹ ٗ حکومت اور اپوزیشن میں فائنل راؤنڈ

پشاور۔خیبر پختونخواحکومت نے نئے بجٹ کی تیاری اور منظور ی کے لیے اپوزیشن کے ساتھ حتمی بات کرنے کافیصلہ کرلیاہے حکومت کی طرف سے سپیکر اسد قیصر رواں ہفتہ اپوزیشن سے کھل کربا ت کریں گے اپوزیشن تعاون پر آمادہ نہ ہوئی تو حکومت بجٹ پیش نہیں کرے گی ذرائع کے مطابق بجٹ کے معاملہ پر حکومت نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے پرسوں سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن کے ساتھ رابطہ کرکے مشاورت کی جائے گی۔

صوبائی حکومت اپوزیشن پرواضح کرے گی کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو پھربجٹ پیش کرنے کافیصلہ واپس لے لیاجائے گا ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن پریہ بھی واضح کرے گی کہ اس صورت میں پھر الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی حکومتی ذرائع کے مطابق جب حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کافیصلہ کیاتو اپوزیشن جماعتوں نے مختلف نوعیت کے پروپیگنڈے شروع کردیئے مگر اب تعاون سے راہ فرار اختیا رکررہی ہے ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر اپوزیشن سے دوٹو ک بات کریں گے